Home / News / کوٹ ادو میں موٹر سائیکل، ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، خواتین جاں بحق، شوہر زخمی

کوٹ ادو میں موٹر سائیکل، ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، خواتین جاں بحق، شوہر زخمی

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 14 ستمبر2020ء) مظفر گڑھ کی تحصیل میں ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل میں تصادم سے ایک خاتون جاں بحق اور اس کا شوہر شدید زخمی ہوگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ریسکیو حکام نے بتایا کہ یہ تحصیل کوٹ ادو کی مویشی منڈی کے قریب پیش آیا جس کے نتجے میں 40 سالہ خاتون کنیز جاں بحق ہو گئی اور اس کا شوہر زخمی ہو گیا، نعش پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے جبکہ ٹریکٹر ٹرالی کو قبضے میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Loading...
%d bloggers like this: