سابق ایم پی اے انجینئر ملک بلال احمد کھر کا الیکشن لڑنے کا اعلان

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 14 ستمبر2020ء) سابق ایم پی اے انجینئر ملک بلال احمد کھر نے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا، حلقہ این اے 183 کی صورتحال میں ایکدم تبدیلی، لسوڑی کھر سے تعلق رکھنے والی کھر برادری جنہوں نے 35 سال سے ملک غلام ربانی کھر کا ساتھ دیا جبکہ اب سابق ایم پی اے انجینئر ملک بلال احمد کھر نے اپنے گروپ اور دوستوں سمیت ملک ربانی کھر کو خیر باد کہہ کر این اے 183 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا، اپنے بھائی مرکزی کسان رہنما ملک اسماعیل کھر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انجینئر ملک بلال احمد کھر نے کہا کہ علاقہ کی محرومیوں اور پسماندگی کو دیکھ کر دوستوں کے پر زور اصرار پر این اے 183 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔