مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 فروری2023ء) کوٹ ادو کی تحصیل چوک سرور شہید کے ملتان روڈ پر تیز رفتار ہائی ایس اور لوڈر رکشہ کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے ، ریسکیو 1122۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو کنٹرول روم نے فوری جائے حادثہ پر پوائنٹ رنگ پور سے ایمبولینس کو روانہ کیا اور پولیس کنٹرول اطلاع دی۔
ریسکیو سٹاف جب جائے حادثہ پر پہنچا تو موقع پر موجود عینی شاہدین نے بتایا کہ ہائی ایس اور لوڈر رکشہ کے درمیان تصادم ہوا، جس کی وجہ سے تین افراد زخمی اور ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے زخمی افراد اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال چلے گئے ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والے شخص کو ریسکیو سٹاف نے ڈیڈ باڈی شیٹ کے ساتھ کور کر کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چوک سرور شہید شفٹ کر دیا۔ مرنیوالے شخص کی شناخت محمد عاصم ولد نامعلوم عمر 30 سال سے ہوئی جو کہ احمد پور سیال ضلع جھنگ کا رہائشی تھا۔ پولیس تھانہ چوک سرور شہید نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔