Breaking News
Home / News / کورونا وائرس جیسی آفت سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ ڈینگی وائرس سے بھی خود کو اور دوسروں کو بچانا ہے،ڈاکٹر محمد ارشاد الحق

کورونا وائرس جیسی آفت سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ ڈینگی وائرس سے بھی خود کو اور دوسروں کو بچانا ہے،ڈاکٹر محمد ارشاد الحق

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 جون2020ء) ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر ریسکیو 1122 مظفرگڑھ نے ڈینگی وائرس سے بچاؤ اور ڈینگی مچھر مکاؤ مہم کا آغاز کیا گیا۔اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمد ارشاد الحق ریسکیو اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجود ملکی صورتحال کے پیش نظر کورونا وائرس جیسی آفت سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ ڈینگی وائرس سے بھی خود کو اور دوسروں کو بچانا ہے، اس سلسلہ میں انہوں نے ریسکیو اہلکاروں کو اپنے علاقے اور عوام الناس میں ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے کے لیے ہدایات دیں۔بعد ازاں تمام ریسکیورز نے مل کر ڈینگی مچھر کے خاتمے کے لیے ریسکیو آفس اور اپنے اردگرد کی صفائی ستھرائی میں حصہ لیا۔
Loading...
%d bloggers like this: