گھریلو تنازعہ پر ملزم نے سالے کو چھریوں کے وار سے شدید زخمی کر دیا، مقدمہ درج

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 جولائی2020ء) تحصیل کوٹ ادو میں بیوی سے تنازعہ پر سالے کو فائرنگ اور چھریوں کے وار سے شدید زخمی کردیا، ملزم موقع پر گرفتار، مقدمہ درج۔پولیس ذرائع کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کی 5 مرلہ سکیم میں فہیم عرف شانی چانڈیہ جس کا اپنی بیوی سے تنازعہ چل رہا تھا نے سسرایوں پر حملہ کردیا اور اپنے سالے حسنین رضا کو فائرنگ اور چھریوں کے وار کرکے شدید زخمی کر دیا۔ حسنین رضا کو پولیس نے تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ ادو منتقل کردیا، جبکہ ملزم فہیم عرف شانی چانڈیہ کو موقع پر اسلحہ سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔