Breaking News
Home / News / کنویں کی کھدائی کے دوران ملبے تلے دب کر مزدور جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

کنویں کی کھدائی کے دوران ملبے تلے دب کر مزدور جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 16 مارچ2021ء) کنویں کی کھدائی کے دوران دو مزدور مٹی تلے دب گئے، ایک جاں بحق اور ایک کو بچا لیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق چوک سرور شہید کے رنگ پور روڈ پر چک نمبر 136 چوک سرور شہید میں کنویں کی کھدائی کے دوران دو مزدور اچانک مٹی کا تودہ گر جانے سے 20 فٹ گہرے کنویں میں دب گئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 تحصیل کوٹ ادو کی ایمبولینس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر فوری ریسکیو سرچ آپریشن جاری کرتے ہوئے 20 فٹ گہرے کنویں میں مٹی تلے دبے ایک مزدور کو زندہ نکال کر فوری موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی ۔

زندہ نکال لیے جانے والا مزدور محمد امین ولد نعمت عمر 45 سال جو خطرے سے باہر بتایا جا رہا ہے۔ تقریباً 5 گھنٹے سے زائد ریسکیو سرچ آپریشن جاری رکھتے ہوئے ہزاروں من مٹی تلے دبے دوسرے مزدور کو نکال لیا گیا۔ مزدور شوکت علی ولد محمد لطیف عمر 38 سال ہزاروں من مٹی تلے دب جانے سے جاں بحق ہو گیا تھا ۔ جس کی نعش کو لواحقین کے گھر منتقل کر دیا گیا۔

Loading...
%d bloggers like this: