مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔05 اپریل۔2016ء) کاشتکار گندم کی فصل کی کٹائی، گہائی اور سنبھال کیلئے محکمانہ سفارشات پر عمل کریں۔ موسمی حالات کوضرور مدنظر رکھیں۔بعد از برداشت ہونے والے نقصانات کو کم کرنے کیلئے اھتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔۔ان خیالات کا اظہار مہر عابد حسین ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت توسیع مظفر گڑھ نے کاشتکاروں اور میڈیا کے نمائیندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہضلع مظفر گڑھ میں گندم کی کٹائی کا آغاز ہونے والا ہے۔مہر عابد حسین نے کہا کہ گندم کی برداشت کے تینوں مراحل کٹائی، گہائی اور ذخیرہ کاری احتیاط طلب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فصل کی کٹائی اور گہائی کا موزوں ترین وقت وہ ہے جب فصل پک کر تیار ہو جائے۔ موزوں وقت سے پہلے کٹائی کی صورت میں دانے سکٹر جاتے ہیں جبکہ کٹائی میں غیر ضروری تاخیر کی جائے تو دانوں کا کھیت میں جھڑ جانے کا اندیشہ ہوتا ہے۔ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت نے کہا کہگندم کی کٹائی سے قبل فصل میں سے جَو اور جَوی سمیت تمام جڑی بوٹیوں کی تلفی کی جائے۔کانگیاری سے متاثرہ پودوں کو جڑ سے اُکھاڑ کر زمین میں دبا دیا جائے۔ کٹائی سے پہلے یا کٹائی کے دوران بار بار بارش ہونے کی صورت میں فصل کاٹنے کی بجائے کھڑی رکھنے کو ترجیح دی جائے۔ کھیتوں میں کھڑے پانی کی نکاسی کا فو ری بندوبست کیا جائے۔ موسم اگر گرم اور خشک ہو تو کٹائی کا عمل جلد از جلد مکمل کر لینا چاہیے۔ کٹی ہوئی فصل کی بھریاں چھوٹی اور اُسی قسم کے ناڑ سے باندھی جائیں اور بھریوں کو کھیت میں نسبتاً اونچی جگہ پر کھڑی حالت میں اس طرح رکھا جائے کہ سٹوں کا رخ اوپر کی جانب ہو۔