ڈی پی او مظفرگڑھ کے ضلع کے مختلف تھانہ جات کے دورے

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 مئی2019ء) ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کے ضلع کے مختلف تھانہ جات کے اچانک دورے، جرائم کی صورتحال، مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری، ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن اور دیگر امور چیک کئے، تفصیل کے مطابق ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے دفتر پولیس ضروری امور نمٹانے کے بعد مختلف تھانہ جات میں سرپرائز وزٹس کیلئے روانہ ہو گئے، ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے اپنا پہلا دورہ تھانہ خانگڑھ کا کیا، جہاں ڈی پی او نے فرنٹ ڈیسک پر جرائم کی صورتحال، مقدمات کا اندراج، تفتیش، ریکارڈ کی تکمیل، چالان کا اندراج، کرایہ داروں کا اندراج، ہیومن ریسورس منیجمنٹ اور دیگر امور چیک کیئے، ڈی پی او نے خانگڑھ میں سٹاف کو ہدایات جاری کیں، دی پی او کا مزید کہنا تھا کہ تھانے کے انٹری پوائنٹ پر شجرکاری مزید بڑھائی جائے اور سدا بہار پودے لگائے جائیں اورصفائی ستھرائی کا بہترین انتطام کیا جائے ، بہترین شجرکاری اور صفائی ستھرائی بہترین ہونے پر پولیس افسران کو اسناد دی جائیں گی،ڈی پی او صادق علی ڈوگر بعدازاں اچانک تھانہ روہیلانوالی پہنچے جہاں انہوں نے فرنٹ ڈیسک پر ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی اور تھانے کی بلڈنگ کے اردگرد جائزہ لیا اور پولیس سٹاف کو جرائم کے حوالے سے اور شجرکاری اور سبزہ زار بنانے کے بھی احکامات جاری کئے، ڈی پی او بعد ازاں تھانہ چوک قریشی جا پہنچے، صادق علی ڈوگر نے تھانہ کی بلڈنگ، حوالات، پینے کے پانی، فرنٹ ڈیسک پر جرائم کی صورتحال اور تھانہ میں سبزہ زار اور شجرکاری پر کام چیک کیا، شجرکاری نہ ہونے پر ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے ایس ایچ او تھانہ چوک قریشی اسماعیل مستوئی سے اظہار برہمی کیا، اور شجرکاری مہم پر خصوصی توجہ اور چوک قریشی میں منشیات کے حوالے سے خصوصی کریک ڈاؤن جاری کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ضلع بھر کے تھانہ جات میں خود جا کر سرپرائز وزٹس کرتا رہونگا اور کام کرنے والے اہلکار ہی شاباش کے مستحق ہونگے۔