مظفرگڑھ، قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو عمر قید اور 2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنادیاگیا

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 مئی2019ء) ماڈل کورٹ مظفرگڑھ کے ایڈیشنل سیشن جج خورشید احمد انجم نے تھانہ صدر مظفرگڑھ میں درج مقدمہ قتل کا فیصلہ سنا دیا،قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم سعید احمد کو عمر قید اور 2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم دیا ہے، جبکہ دو ملزمان ریاض اور رمضان کو بری کر دیاگیا۔ملزمان پر شہری محمد حنیف نے اس کے بھائی کو قتل کرنے کا مقدمہ درج کرایا تھا۔