مظفرگڑھ۔17 اگست(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 اگست2018ء) ڈی پی او مظفرگڑھ فیصل شہزاد نے تھانہ محمودکوٹ، تھانہ سنانواں اور تھانہ دائرہ دین پناہ کا اچانک دورہ کیا ۔انہوں نے تھانوں کے فرنٹ ڈیسک، حوالات، اسلحہ خانوں اور ریکارڈ کو چیک کیا۔دورہ کے موقع پر ڈی پی او نے تھانہ محمود کوٹ ڈیوٹی پر بغیر وردی موجود ملازم کو شوکاز نوٹس جاری کیا.اور کہا کہ ڈسپلن کی خلاف ورزی پر سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ تھانوں کو دارالانصاف بنایا جائیگا،عوام سے پیار اور محبت سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل فوری حل کئے جائینگے۔