ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ نے اشیاء خوردونوش کی نئی قیمتوں کانوٹیفکیشن جاری کردیا

مظفر گڑھ۔17 اگست(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 اگست2018ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ قیصر سلیم نے مرکزی انجمن تاجران اور کریانہ ایسوسی ایشن کی مشاروت سے اوپن مارکیٹ اور سستے بازاروں کیلئے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق 20کلو آٹے کی تھیلے اور کھلے گھی کی قیمت حکومت پنجاب کی طرف سے مقرر کردہ قیمت کے مطابق ہوگی، چینی کی قیمت اوپن مارکیٹ مین ایکس مل ریٹ سے 2روپے زائد ہوگی۔نوٹیفیکیشن کے مطابق چاول کچی باسمتی سپر کرنل پرانا 118روپے کلو،چاول اری 47روپے کلو،دال چنا موٹی 95روپے کلو، دال چنا باریک 90روپے کلو، چنا سفید موٹا140روپے کلو،چنا سفید باریک 88روپے کلو،دال مسور باریک95روپے کلو، دال مسور موٹی 65روپے کلو،دال ماش دھلی ہوئی موٹی 96روپے کلو،دال ماش دھلی ہوئی باریک 88روپے کلو،دال مونگ دھلی ہوئی 88روپے کلو، بیسن 95روپے کلو،میدہ 39روپے کلو،سوجی 39روپے کلو،لال مرچ پسی ہوئی 205روپے کلو،دودھ 70روپے کلو, دہی 80روپے کلو، گوشت بڑا 300روپے کلو، گوشت چھوٹا550روپے کلو، ,روٹی 100گرام 5 روپے فی عدد کے نرخ مقرر کئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ مختلف کمپنیوں کی پیکنگ شدہ اشیائ کمپنی کی ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت کی جائے گی جو پیکنگ پر درج ہوگی، جن میں ماچس، نمک، فروٹ جوسز، سکوائش، چائے ، میڈیکل ادویات ، منرل واٹر اور پاوڈر ملک شامل ہیں، کوئی دکاندار مقرر کردہ نر خ سے زائد نرخ پر اشیاء فروخت نہیں کرے گا، ہر دکاندار نرخ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کرے گا، خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔