ڈی پی او مظفرگڑھ عوام سے پولیس کا رابطہ بڑھانے کیلئے ایف ایم ریڈیو پر عوام کے سوالات کے جواب دیں گے

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 مئی2019ء) ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر عوام سے پولیس کا رابطہ بڑھانے کیلئے ایف ایم ریڈیو پر عوام کے سوالات کے جواب دیں گے، پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او صادق علی ڈوگر ہر بدھ کو مظفرگڑھ کے جذبہ ایف ایم 6۔98 ریڈیو کے پرگرام پولیس آن لائن میں رات 8 بجے سے 9 بجے تک آن لائن ہوں گے جہاں عوام براہ راست ان سے بات کر سکیں گے اور پولیس سے متعلق مسائل اور شکایات سے آگاہ کر سکیں گے پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او کے اس اقدام کا مقصد عوام اور پولیس میں فاصلے ختم کرنا اور پولیس پر عوام کا اعتماد بحال کرنا ہے۔