مظفر گڑھ کے قریبی قصبہ بصیرہ میں جعلی مشروبات کی تیاری اور مہنگے داموں فروخت جاری، عوامی وسماجی حلقوں کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

مظفر گڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 مئی2019ء)مظفرگڑھ کے قریبی قصبہ بصیرہ میں جعلی مشروبات کی تیاری اور مہنگے داموں فروخت جاری، برانڈ مشروبات کی بوتلوں میں جعلی مشروبات بھر کرسرعام فروخت کئے جارہے ہیں مضرصحت مشروبات پینے سے شہری بیمار ہونے لگے، محکمہ فوڈ اتھارٹی نے مسلسل چشم پوشی اختیار کی ہوئی ہے، عوامی وسماجی حلقوں کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق ماہ رمضان کی وجہ سے مشروبات کی فروخت میں اضافہ ہوگیا ھے روزے دار افطاری کے لیے دکانوں سے اصل برانڈ والی رکھی بوتلوں میں جعلی مشروبات مہنگے داموں خریدے پر مجبور ہیں ، جعلی مشروبات پینے سے شہری، بچے، خواتین بیماری کا شکار ہونے لگی، قصبہ بصیرہ میں جعلی مشروبات کی تیاری دھڑلے سے جاری ہے شہر کے مضافات میں گھروں کے اندر جعلی مشروبات تیار کرنے والی فیکڑیاں بنی ہوئی ہیں جو کہ بظاہر تو گھر نظرآتا ہے مگر ان کے اندر ناقص اور مضرصحت مشروبات کی تیاری کی جاتی ھے، جعلی مشروبات تیار کرکے سستے داموں قصبہ بصیرہ میں دوکانداروں کو سپلائی کرجاتے ہیں جبکہ دوکاندار جعلی مشروبات مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں جعلی مشروبات کی پانچ لیٹر کی کین 300 روپے میں فروخت کی جارہی ہے جو کہ انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہے دوکاندار ذیادہ منافع کے لالچ میں گاہکوں کو اصل برانڈ کی بجائے جعلی مشروبات کی خریداری پر مجبور کرتے ہیں محکمہ فوڈ اتھارٹی مظفرگڑھ کاروائی کرنے کی بجائے خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔عوامی وسماجی حلقوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔