ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کا رمضان بازاروں کا دورہ

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 07 مئی2019ء) ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کا ضلع کے مختلف تھانہ جات، دریائی چوکیات، پٹرولنگ پوسٹس اور رمضان بازاروں کا دورہ، تفصیل کے مطابق ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے رمضان المبارک کے پہلے روز تھانہ شاہ جمال، میر ہزار، جتوئی، شہرسلطان، پولیس دریائی چوکی لنڈی پتافی، پٹرولنگ پوسٹ ہیڈ بکائنی، حمزیوالی، رمضان بازار جتوئی اور شہرسلطان کا دورہ کیا اور انتظامت چیک کیئے، ڈی پی او نے تھانہ شاہجمال میں فرنٹ ڈیسک، حوالات اور ریکارڈ چیک کیا ایس ایچ او شاہ جمال چوہدری جاوید اختر نے بریفنگ دی، اس کے بعد ڈی پی او نے تھانہ میرہزار کا دورہ کیا جہاں فرنٹ ڈیسک، حوالات، مالکانہ سرکار اور کرائم کی صورتحال چیک کی، ایس ایچ او میر ہزار ملک سلیم نے ڈی پی او کو بریفنگ دی، بعدازاں ڈی پی تھانہ جتوئی گئے جہاں حوالات میں موجود ملزمان کو چیک کیا، فرنٹ ڈیسک کا معائنہ کیا جہاں ایس ایچ او جتوئی چوہدری اصغر نے تفصیلات سے آگاہ کیا، جتوئی رمضان بازار کا بھی معائنہ کیا، شہریوں سے ملاقات کی اور رمضان پیکج پر ملنے والے پیکج پر تفصیلی گفتگو کی، بعدازاں ڈی پی نے پٹرولنگ پوسٹس ہیڈ بکائنی اور حمزیوالی کو چیک کیا جہاں ڈیوٹی پر موجود ملازمین سے بات کی ڈیوٹی روسٹر چیک کیا اور مناسب ہدایات جاری کیں، بعدازاں ڈی پی او نے تھانہ شہرسلطان کا وزٹ کیا جہاں ڈی ایس پی جتوئی آصف رشید بھی ان کے ہمراہ تھے، فرنٹ ڈیسک، کمرہ ڈیوٹی افسر، مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری، کرائم کی صورتحال چیک کیں جہاں ایس ایچ او شہر سلطان عبدالشکور قیصرانی نے بریف کیا، ڈی پی او نے اسسٹنٹ کمشنر جتوئی زریاب ساجد کے ہمراہ رمضان بازار شہرسلطان کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے شہریوں اور میڈیا نمائندگان سے ملاقات بھی کی، صورتحال کا جائزہ لیا اور وزٹنگ بک میں اپنے خیالات کا بھی اظہار کیا، ڈی پی او نے اپنے دورہ کے دوران پولیس افسران کو رمضان المبارک میں سیکیورٹی ڈیوٹی پر عملدرامد، مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری، عادی مجرمان پر نظر اور گشت کے نظام کو موثر رکھنے کی ہدایات جاری کیں، ڈی پی او نے مزید کہا کہ وہ تفتیش کے متعلق بھی اپنے نظام کو درست رکھیں ناقص تفتیش، بغیر وجہ چالان مرتب نہ کرنے پر سخت محکمانہ کارروائی کی جائیگی اور کرپشن کی شکایات کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا، ایس ایچ او صاحبان امضان میں دن 3 تا 5 بجے اپنی موجدگی عوام کیلئے تھانہ میں رکھیں اور سائلین سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ان مسائل حل کریں،