مظفرگڑھ شہر کے نواحی قصبات میں ہیضہ کی وبا پھوٹ پڑی

مظفر گڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 07 مئی2019ء) مظفرگڑھ شہر کے نواحی قصبات ماہڑہ شہر روہیلانوالی گدپور جھنگڑ ماہڑہ لالو چوک میں ہیضہ کی وبا پھوٹ پڑی جس سے زیادہ تر اسکول جاتے بچے متاثر ہوئے ہیں سرکاری ہسپتالوں میں ہیضہ کی مطلوبہ ادویات نہ ہونے سے شہری پریشان ہیں اور پرائیویٹ ہسپتالوں سے علاج کرانے پر مجبورہیں کئی دنوں سے ہیضہ نے کئی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے لیکن محکمہ صحت نے ابھی تک نوٹس نہیں لیا اور میڈیکل ٹیمیں نہیں بھیجیں اہل علاقہ نے سی ای او ہیلتھ اور ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔