ڈپٹی کمشنر کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ، خانہ و مردم شماری عمل کا جائزہ

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 مارچ2023ء) ڈپٹی کمشنر نے شہر کے مختلف علاقوں میں دورہ کر کے خانہ و مردم شماری کے عمل کا جائزہ لیا۔

انہوں نے خانہ و مردم شماری ٹیموں سے ملاقات کر کے ان سے تفصیلی معلومات لیں، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے مردم شماری و خانہ شماری کی اہمیت کے پیش نظر پوری ایمانداری سے اپنے فرائض سر انجام دیں اور شمار کنندگان گھر گھر پہنچنے کی کوشش کریں،انہوں نے کہا کہ خانہ و مردم شماری یکم اپریل تک جاری رہے گی۔