مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 دسمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجنئیر امجد شعیب ترین نے شہر کے اکلوتے تفریحی پارک فیاض پارک کا دورہ کیا اور پارک کی تزئین و آرائش اور ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ترقیاتی کام میں سست روی پر سب انجنئیر اور ٹھیکیدار کی سرزنش کی اور کام جلد مکمل کرنے کی ہدائت کی۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارک عوام کی تفریح اور صحت کیلئے انتہائی ضروری ہوتے ہیں ان سے بچوں،بڑوں سب کو صحتمند تفریح کے مواقع میسر آتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ اس پارک میں عوام کو زیادہ سے زیادہ تفریحی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کی تزئین و آرائش کا کام مکمل ہونے پر فیاض پارک میں جشن بہاراں کا انعقاد کیا جائیگا۔