Home / News / ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات ملتان ریجن ملک شوکت فیروز نے ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ کی سالانہ انسپکشن کی

ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات ملتان ریجن ملک شوکت فیروز نے ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ کی سالانہ انسپکشن کی

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 07 اکتوبر2019ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات ملتان ریجن ملک شوکت فیروز نے ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ کی سالانہ انسپکشن کی۔ جیل آمد پر قائم مقام سپرنٹنڈنٹ جیل مظفرگڑھ راؤ ندیم اقبال اور دیگر جیل افسران اور ملازمین نے ان کا شاندار استقبال کیا. جیل پولیس کے دستے نے سلامی دی، ڈی آئی جی جیل نے پریڈ, جیل بیرکس اور کچن کا معائینہ کیا. جبکہ اعلی کارکردگی پر انہیں شاباش دی اور نقد انعام دیا. انہوں نے جیل میں جاری ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا اور کام کے معیار کو چیک کیا، اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل نے انہیں بریفنگ دی، ڈی آئی جی نے کہا کہ حکومت جیلوں میں قید افراد کو جیل سے آزاد ہونے کے بعد مفید شہری بنانے کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے جبکہ جیل میں تشدد کی شکایات کا بھی نوٹس لیا گیا ہے۔

Loading...