ڈسٹرکٹ بار مظفرگڑھ الیکشن ، رائے اعزاز احمد بلا مقابلہ جوا ئنٹ سیکرٹری منتخب

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 29 دسمبر2018ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفرگڑھ کے الیکشن میں اعزاز احمد پرھاڑ ایڈووکیٹ بلا مقابلہ جو ائنٹ سیکرٹری بار مظفرگڑھ منتخب ہو گئے۔ان کے مد مقابل مہر سلیم شاہد ایڈووکیٹ نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔چیئر مین الیکشن بورڈ محمد الیاس راعی کو انہوں نے باقاعدہ دست برداری کی درخواست دی جس کے بعد رائے اعزاز کو بلا مقابلہ قرار دے دیا گیا۔