مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 10 دسمبر2018ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفرگڑھ کے سالانہ الیکشن کے لئے گرینڈ الائنس نے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے ، صدارت کے لئے مہر اعجاز احمد،جنرل سیکرٹری کے لئے زبیر قلندرانی اور نائب صدر کے لئے شیخ ایاز محمود کو نامزد کیا گیا ہے،جبکہ دیگر امیدواروں میں صدارت پر فرحان منظور اور محمد سلیم پتافی ،جنرل سیکرٹری پر ظفراحمد انصاری الیکشن لڑ رہے ہیں ۔