ایس ایچ او تھانہ روہیلانوالی کی کارروائی 4منشیات فروش گرفتار

مظفر گڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 10 دسمبر2018ء) ایس ایچ او تھانہ روہیلانوالی جام محمد سجاد نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ عمران کشور کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف مہم چلا کر بدنام زمانہ دو منشیات فروش خواتین سمیت 4 افراد کو گرفتار کرکے بھاری مقدار چرس ، شراب اور اسلحہ برآمد کرلیا ہے،ایس ایچ او نے صحافیوں کو بتایا کہ تھانہ روہیلانوالی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون امان کو گرفتار کرکے 1360 گرام چرس, حسینہ مائی سے 1420 گرام چرس, مدنی سے 25 لیٹر دیسی شراب اور سیف اللہ سے 30 بور پسٹل برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔