Home / News / چینی سفارتخانے کی خاموشی نے ڈولی کا معاملہ پراسرار بنا دیا

چینی سفارتخانے کی خاموشی نے ڈولی کا معاملہ پراسرار بنا دیا

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔7نومبر2015ء) سرکٹ ہاوس مظفر گڑھ میں میڈ ان چائنہ ڈولی کا معاملہ مشکوک ہونے گا۔ ڈولی کی تمام سرگرمیوں پر پابندی لگائی گئی ہے جبکہ اس سے کسی کو ملنے کی بھی اجازت نہیں۔ آخر چینی سفارتخانہ کیوں خاموش ہے اور سکیورٹی رسک قرار دینے کے باوجود سفارتی سطح پر یہ معاملہ کیوں دبا ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈولی کا معاملہ مشکوک ہونے لگا۔مظفر گڑھ کے سرکٹ ہاو¿س میں محصور ڈولی کی تمام سرگرمیوں پر نظر رکھی جارہی ہے جبکہ اسے انٹرنیٹ کی سہولت بھی میسر نہیں۔ساتھ ہی ڈولی کو کسی سے ملنے کی بھی اجازت نہیں۔ آخر اسلام آباد میں چینی سفارتخانہ ڈولی کو اپنی تحویل میں کیوں نہیں لے رہا۔ یہی وہ سوال ہے جو سب کے ذہنوں میں گردش کر رہا ہے۔ ڈولی آزاد ویزے پر پاکستان آئی جبکہ سفارتی سطح پر بھی معاملہ حل کرنے کی کوشش نظر نہیں آرہی۔ڈولی کو حکام انتہائی سکیورٹی رسک بھی قرار دے چکے ہیں مگر پھر بھی معاملہ جوں کا توں ہے۔ یہ بات تو یقینی ہے کہ ڈولی پاکستان سے جانے سے انکاری ہے مگر کیا ڈولی سرکٹ ہاو¿س میں ہی محصور رہے گی یا حکومت معاملے کو احسن طریقے سے حل کرنے کے لئے کوئی کردار ادا کرے گی۔ اب شاید ڈولی کو بھی اسی کا انتظار ہے۔

Loading...
%d bloggers like this: