چوک سرور شہید میں عوام کو بلیک میل کرنے والا 6 افراد پر مشتمل گروہ بے نقاب

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 07 ستمبر2019ء) چوک سرور شہید میں عوام کو بلیک میل کرنے والا 6 افراد پر مشتمل گروہ بے نقاب ہوگیا۔
6 افراد پر مشتمل گروہ عوام کی ویڈیوز بنا کر یا کئی دیگر طریقوں سے بلیک میل کرکے لاکھوں روپے بٹور لیتا تھا ، زرائع کے مطابق گروہ میں لڑکیاں بھی شامل ہیںجن کو شہریوں کو بلیک میل کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا تھا پولیس نے ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر دیا ہے اور ان خواتین کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔