مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 29 جون2019ء) پی ایم اے مظفر گڑھ کی مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس آج زیر صدارت صدر پی ایم اے مظفر گڑھ ڈاکٹر حسن رضا قریشی اور چیرمین ایگزیکٹو کونسل ڈاکٹر عبدالغفور ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفر گڑھ میں ہوا جس میں تمام ڈسٹرکٹ ، تحصیل عہدیدار اور ایگزیکٹو ممبران نے شرکت کی . جنرل سیکریٹری ڈاکٹر یوسف نسیم لغاری کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی کہ پی ایم اے مظفر گڑھ پارلیمانی سیکرٹری اشرف خان رند کے صاحبزادے کے ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ ادو کے غیرقانونی وزٹ کے خلاف پی ایم اے مظفر گڑھ کی ترجمانی کرنے پر ڈاکٹر مقبول عالم کے انتقامی ٹرانسفر کو یکسر مسترد کرتی ہے یاد رھے کہ گزشتہ روز صوبائی پارلیمانی سیکریٹری اور ایم پی اے اشرف خان رند کے صاحبزادے نے تحصیل ھیڈکوارٹر ھسپتال کوٹ ادو کا وزٹ کیا تھا اور ھسپتال کے تمام شعبہ جات کا معائنہ کیا تھا اور مبینہ طور پر اسکی اس حرکت پر پی ایم اے مظفرگڑھ کے راھنما ڈاکٹرمقبول عالم کے تنقید کرنے پر ان کا صدر ھسپتال مظفرگڑھ سے بصیرہ تبادلہ کر دیا گیا تھا اس سلسلہ میں مشترکہ لائحہ عمل طے کرتے ہوئے اعلان کیا گیا کہ پی ایم اے مظفر گڑھ مریضوں کو کوئی تکلیف نہیں دینا چاہتی اس لیے حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کو سوموار تک کی مہلت دیتی ہے کہ وہ ان غیر قانونی آرڈرز کو واپس لے لیں ورنہ وہ ہر قسمی احتجاج پر مجبور ہو گی۔
بعد ازاں لائحہ عمل کے مطابق تمام شرکائ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور تک اپنے مطالبات پہنچانے گئے۔
بعد ازاں لائحہ عمل کے مطابق تمام شرکائ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور تک اپنے مطالبات پہنچانے گئے۔