پولیس کی کارروائی،منشیات فروش سے چرس برآمد، سات جواری رنگے ہاتھوں گرفتار

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 09 اکتوبر2019ء) پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او مظفرگڑھ کی ہدایت پر مظفرگڑھ پولیس کی منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران ایس ایچ او تھانہ محمودکوٹ عبدالروف کی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش رفیق کو گرفتار کر کے 1230 گرام چرس برآمد کر لی اورایس ایچ او خیرپور سادات فرحت عباس نے پولیس ٹیم کے ہمراہ چوک کوہر فقیر کے علاقہ میں مخبر کی اطلاع پر ریڈ کر کے 7 جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے 14540 روپے نقد برآمد کر کے مقدمہ درج کردیا۔