Home / News / پولیس نے بیل کی دوڑ پر جوا لگانے والے 8 جواری رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیے

پولیس نے بیل کی دوڑ پر جوا لگانے والے 8 جواری رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیے

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 جنوری2020ء) تھانہ صدر کی حدود میں بیل کی دوڑ پر جوا، 8 جواری رنگے ہاتھوں گرفتار،  نے مقدمہ درج کر لیا۔تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کی حدود فتح پور جنوبی کے سرکاری جنگل میں جواریوں نے بیل گاڑی کی دوڑ پر جوا لگایا ہوا تھا،جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے ایس ایچ او رؤف نواز کی سربراہی میں کامیاب ریڈ کیا اور 8 جواریوں عابد حسین، عبدالغفور، شادو، اعجاز، حضور بخش، ندیم، اصغر اور مٹھو نامی جواری کو جوئے کی رقم سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے انکے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر دیا۔
Loading...
%d bloggers like this: