دانش اتھارٹی کے سکولوں میں بچوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر فلٹر پلانٹ لگائے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 جنوری2020ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ دانش اتھارٹی کے سکولوں میں بچوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر فلٹر پلانٹ لگائے جائیں گے، سکولوں میں طلباء و طالبات کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے کیلئے غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے عملی اقدامات سمیت سکولوں میں دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔یہ بات انہوں نے دانش سکولز کی گورننگ باڈی کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں دانش سکولوں کے نتائج کا بھی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے سکول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ سکولوں میں بچوں کی سکیورٹی کیلئے مناسب اقدامات کئے جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے دانش سکولوں میں تعمیراتی کاموں کی نگرانی کیلئے ملک خیر محمد بدھ اور پروفیسر افتخار ہاشمی پر مشتمل دو رکنی کمیٹی بھی قائم کی ہے۔ اجلاس میں سکولوںکے پرنسپلز سمیت ممبران گورننگ باڈی ملک خیر محمد بدھ، بروفیسر شعیب عتیق اور پروفیسر افتخار ہاشمی نے شرکت کی۔