Home / News / پنجاب فوڈ اتھارٹی غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی، عطاالحق کھوکھر

پنجاب فوڈ اتھارٹی غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی، عطاالحق کھوکھر

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 16 جون2020ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مظفرگڑھ ریجن میں گرینڈ آپریشن،ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ پنجاب عطاالحق کھوکھر کی سربراہی میں پروڈکشن یونٹس پر چھاپے، آپریشن میں167 لیٹر سوڈا واٹر، 20 لیٹر رینسڈ آئل، 20 لیٹر دودھ اور 31 کلو دیگر ایکسپائر اشیاء تلف۔ ہیڈ محمد والا پر واقع کاشف کریم سیپریشن یونٹ زائدالمیعاد کریم رکھنے پرسربمہر۔55 کلو ناقابلِ سراغ کریم اور 20 لیٹر زائدالمیعاد سکمڈ ملک تلف۔ڈائریکٹر آپریشنز نے کہا کہ اشیاء کی پیکنگ کرتے وقت قوانین کے مطابق لیبلینگ کریں، استعمال کیے گئے اجزاء کی وضاحت کیجئے۔ ناقص اجزاء کا استعمال ہیپاٹائٹس، ٹی بی جیسی مہلک بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، گھر میں تیار کھانے کو ترجیح دیں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔
Loading...
%d bloggers like this: