مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 مئی2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر علماء مشائخ مولانا عامر رضا ک اعلامیہ کے مطابق 4 مئی بروز ہفتہ کوضلع کچہری چوک مظفرگڑھ پر پاکستان پیپلزپارٹی مظفرگڑھ سٹی و ضلع کے زیر اہتمام بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری اور 18 ویں ترمیم و صوبائی خودمختاری پر موجودہ حکومت کی سازشوں کے خلاف بھر پور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، جس میں پیپلزپارٹی مظفرگڑھ سٹی و ضلع کے تمام عہدیداران،کارکنان بشمول الائیڈ ونگز کے عہدیداران دوستوں سمیت بھرپور شرکت کریں گے۔