پاکستان سٹیزن پورٹل پرآنے والی تمام عوامی شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کیا جائے، ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 26 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ علی عنان قمر نے کہاہے کہ عوامی مسائل اور شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے بالخصوص پاکستان سٹیزن پورٹل پرآنے والی تمام عوامی شکایات کا ترجیح بنیادوں پر ازالہ کیا جائے۔یہ بات انہوں نے پاکستان سٹیزن پورٹل کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے پورٹل پر آنے والی عوامی شکایات پر متعلقہ محکموں کے ضلعی سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے محکموں کے متعلقہ عوامی شکایات کا ایک ماہ کے اندر ازالہ کریں اور اس کی رپورٹ کریں اور آئندہ اجلاس میں متعلقہ اداروں کے تمام افسران اجلاس میں شرکت کو یقینی بنائیں۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احسان الحق اور متعلقہ محکموں کے ضلعی افسران نے شرکت کی۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر نے ریسکیو 1122کے دفتر کا بھی دورہ کیا اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو1122کی مشینری اور دیگر آلات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ڈاکٹر میاں حسین بھی ان کے ہمراہ تھے۔