Home / News / نیشنل پریس کلب چوک سرور شہید کے نائب صدر چوہدری کاشف ندیم قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے

نیشنل پریس کلب چوک سرور شہید کے نائب صدر چوہدری کاشف ندیم قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 1 اگست2019ء) نیشنل پریس کلب چوک سرور شہید کے نائب صدر اور نجی نیوز چینل کے رپورٹر چوہدری کاشف ندیم پر قاتلانہ حملہ جس میں وہ خود محفوظ رہے تفصیل کے مطابق چوہدری کاشف ندیم نے چند دن قبل 6 افراد پر مشتمل عوام کو بلیک میل کرنے والے بلیک میلر مافیا کو بے نقاب کیا تھا جس پر انہیں قتل کرنے کی دھمکیاں مل رھی تھیں گاشتہ رات چند نامعلوم افراد نے رات گئے ان کے گھر پر خودکار اسلحے سے زبردست فائرنگ کی جس میں کاشف ندیم اور ان کے اھلخانہ محفوظ رھے بتایا جاتا ھے کہ مبینہ بلیک میلر گروہ کے خلاف پہلے بھی دہشت گردی کا مقدمہ درج ہے ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ھونے میں کامیاب ہو گئے فائرنگ سے علاقہ میں خوف و ھراس پھیل گیا ہے فائرنگ کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او چوک سرور شہید نے پولیس نفری کے ھمراہ موقع واردات پر پہنچ کر قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے ضلع مظفرگڑھ کی تمام صحافتی تنظیموں نے صحافی پر حملے کی مزمت کرتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

Loading...