میپکو نے تصحیح بل کے نام سے صارفین سے کروڑوں روپے نکلوا لئے

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 دسمبر2018ء) میپکو ملتان نے ماہ دسمبر کے بلوں میں ریجن بھر کے صارفین کو اوسطاً 3 سے 5 ہزار روپے کے تصحیح بل کے نام سے ناجائز رقم شامل کر کے ہزاروں روپے کے ناجائز بل بھجوا دئیے۔صارفین کی جیبوں سے صرف اس ایک ماہ میں کروڑوں روپے ناجائز طریقے سے نکلوا لئے۔شہریوں اور صارفین نے میپکو کی زیادتی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے عدالتوں سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا