Home / News / میپکو لائن مین کرنٹ لگنے سے جاں بحق ، ایس ڈی او میپکو سمیت 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج

میپکو لائن مین کرنٹ لگنے سے جاں بحق ، ایس ڈی او میپکو سمیت 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 08 جون2020ء) انتظامیہ کی مبینہ غفلت سے لائن مین کے جاں بحقہ ہونے کا معاملہ،  نے ایس ڈی او میپکو سمیت 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز مظفرگڑھ کی تحصیل میں میپکو کا لائن مین غلام مجتبی ا قریشی 5 مرلہ اسکیم میں بجلی کے پول پر کام کر رہا تھا کہ اچانک بجلی آ جانے سے وہ موقع پر  ہو گیا، میپکو ورکرز نے لائن مین کی موت کی وجہ میپکو افسران کی مبیینہ غفلت کو قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ افسران کی غفلت اور کوتاہی کی وجہ سے قبل ازیں بھی ایسے متعدد حادثات میں لائن مین جانیں گنوا چکے ہیں۔ متوفی لائن مین کے ورثاء نے پوسٹمارٹم کے بعد لاش تھانہ چوک میں سڑک پر رکھ کر زبردست احتجاج کیا اور میپکو افسران کے خلاف نعرہ بازی کی۔ ورثاء کا کہنا تھا کہ جب تک مبینہ ملزمان ایس ڈی او میپکو خالد پٹھان سمیت دیگر ذمہ داروں کو پولیس گرفتار نہ کرے گی ان کا احتجاج جاری رہے گا۔ ایس ایچ او تھانہ کوٹ ادو کے مطابق ایس ڈی او سمیت تین افراد پر مقدمہ درج ہوچکا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Loading...
%d bloggers like this: