Home / News / میپکو سرکل مظفر گڑھ میں سیفٹی آلات استعمال نہ کرنے والے میپکو ملازمین کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا،سپرنٹنڈنگ انجینئر

میپکو سرکل مظفر گڑھ میں سیفٹی آلات استعمال نہ کرنے والے میپکو ملازمین کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا،سپرنٹنڈنگ انجینئر

مظفر گڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 20 جنوری2020ء) سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ انجینئرمہرنذرمحمدڈب نے کہا ہے کہ لائن سٹاف محکمہ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور ہمارا سرمایہ ہے اسکی زندگی اسکے خاندان اورکمپنی کے لئے اشدضروری ہے۔ میپکو ملازمین کسی بھی ٹرپنگ،شٹ ڈاؤن اورشکایات کے ازالہ کیلئے اپنی جان کو خطرے میں نہ ڈالیں اور بغیر سیفٹی آلات لائنوں پر ہرگزکام نہ کریں۔میپکو سرکل مظفر گڑھ میں سیفٹی آلات استعمال نہ کرنے والے میپکو ملازمین کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔یہ باتیں انہوں نے میپکو ڈویڑن کمپلیکس لیہ میں منعقدہ سیفٹی سیمینارسے خطاب کے دوران کیں۔ سیفٹی سیمینار سے ایکسین میپکوڈویڑن لیہ محمدبلال خان نے بھی خطاب کیا اور کہالائن سٹاف ٹی اینڈپی کو اپنازیور سمجھیں اوراس کا استعمال یقینی بنائیں سیفٹی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔سیفٹی سیمینار میں ڈپٹی ڈائریکٹرٹیکنیکل محمد نعیم اختر سامٹیہ،میپکو ڈویڑن لیہ کے ایس ڈی اوز، اے پی آراو،میپکوڈویڑن لیہ کے سپروائزری اورلائن سٹاف نے بھی شرکت کی۔
Loading...
%d bloggers like this: