میپکوسرکل مظفرگڑھ میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن بلاامتیاز جاری رہے گا،سپرنٹنڈنگ انجینئر

مظفر گڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 12 مئی2020ء) سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ انجینئرمہرنذر محمد ڈب نے کہاہے کہ میپکو سرکل مظفرگڑھ میں خصوصی ٹیموں اورٹاسک فورسز کا بجلی چوروں کے خلاف وزارت توانائی کی ہدایات کی روشنی میں سخت ترین آپریشن جاری ہے اورصرف سات دنوں میں 109بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے میپکوسرکل مظفرگڑھ میں پکڑاگیا اور ان کو 157033یونٹ25 لاکھ64ہزار7سو28 روپے جرمانہ کیا گیاہے اور74بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر متعلقہ تھانوں میں درج کروائی گئی ہے۔سپرنٹنڈنگ انجینئرنے کہا کہ میپکوسرکل مظفرگڑھ میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن بلاامتیاز جاری رہے گا اور بجلی چوروں سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی چاھے وہ کتنے ہی بااثرکیوں نہ ہوں۔انہوں نے مزیدکہاکہ میپکوسرکل مظفرگڑھ کے ملازمین کوروناوائرس(COVID-19)کے ممکنہ خدشے کے پیش نظر اوراس کے پھیلاؤ کوروکنے کے لیے احتیاطی تدابیراورہدایات پربھی سختی سے عمل کریں۔