میپکوسرکل مظفرگڑھ میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن بلاامتیاز جاری رہے گا،سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو

مظفر گڑھ۔  (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 01 جون2020ء) سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ انجینئرمہرنذرمحمدڈب نے کہا ہے کہ میپکوصارفین بجلی چوری جیسے مکروہ قومی جرم کی کی سرکوبی کے لیے اپنابھرپورکرداراداکریں اورمیپکوٹیموں کاساتھ دیں تاکہ ملک سے اس ناسورکوجڑسے اکھاڑکرپھینکاجاسکے۔ انہوں نے کہاکہ میپکو سرکل مظفر گڑھ میں بجلی چوروں کے خلاف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہی جوکہ ٹاسک فورسزکے ساتھ مل کربجلی چوروں کے خلاف آپریشن کر رہی ہیں۔ان ٹیموں کو پولیس کی مدد بھی حاصل ہے۔