مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 27 اپریل2019ء) تھانہ سول لائنز مظفرگڑھ پولیس کی موٹر سائیکل چور گینگ کے خلاف بڑی کارروائی، مظفرگڑھ، جہانیاں، خانیوال اور ضلع راجن پور سے تعلق رکھنے والے لاہور سے موٹر سائیکل چوری کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان بشیر، عبدالخالق اور علی بہادر نے لاہور کے تھانہ ٹاؤن شپ کے علاقے سے دو 125 موٹر سائیکل چوری کیے تھے، تینوں ملزمان موٹر سائیکل لاہور سے راجن پور لیکر جا رہے تھے کہ مظفرگڑھ پولیس نے دھر لیا،تھانہ سول لائن پولیس نے ملزمان سے 2 موٹر سائیکل 125 چوری شدہ برامد کر کے ملزمان پر مقدمات درج کردیئے ۔