ضلع مظفرگڑھ میں بھی 8رمضان بازار لگائے جائیں گے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عطاء الحق

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 27 اپریل2019ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عطائ الحق نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق امسال بھی ماہ رمضان المبارک میں صوبہ بھر کی طرح ضلع مظفرگڑھ میں بھی 8رمضان بازار لگائے جائیں گے، جہاں اشیاء خوردو نوش سمیت سبزی، پھل، گوشت، مرغی، انڈے اور دیگر ضروریات زندگی سستے داموں وافر مقدار میں دسیتاب ہونگی، یہ بات انہوں نے رمضان بازاروں کے قیام کے سلسلے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں رمضان بازار ماہ رمضان سی5مئی سے فنگشنل کردئیے جائیں گے جہاں صبح 9بجے سے شام 6بجے تک خریدار کی جاسکے گی، انہوں نے بتایا کہ رمضان بازاروں میں نرخ نامہ آویزاں کیا جائے گاجس پر روزانہ کی بنیاد پر نرخ درج کئے جائیں گے، تمام رمضان بازاروں میں صفائی کے نظام کو بہتر سے بہتر بنایا جائے گا، معیاری اشیائ خوردو نوش، سبزی، پھل، گوشت، مرغی کے علیحدہ علیحدہ سٹال لگائے جائیں گے۔