موسم بہار کی شجرکاری مہم کے تحت جنوبی پنجاب میں 80 لاکھ پودے لگائے جائیں گے،سیکرٹری جنگلات

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 مارچ2023ء) عالمی یوم برائے جنگلات کے موقع پر مظفرگڑھ میں وسیع پیمانے پر شجری کاری، سیکرٹری جنگلات سرفراز مگسی نے رکھ خان پور میں افسران اور سکول کے بچوں کے ہمراہ پودے لگائے،اس موقع پر سیکرٹری جنگلات و فشریز جنوبی پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سال کا عنوان”صحت مند جنگلات صحت مند لوگ” ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دن کی مناسبت سے مظفرگڑھ میں 13 ہزار 8 سو پودے لگائے جا رہے ہیں اور موسم بہار کی شجرکاری مہم کے تحت جنوبی پنجاب میں 80 لاکھ پودے لگائے جائیں گے ہدف کا 70 فیصد حاصل کر لیا گیا ہے،اس موقع پر ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر مظفرگڑھ طارق سنانواں نے بتایا کہ رکھ خانپور میں 15 ایکڑ اراضی پر شجرکاری کی جا رہی ہے۔\378