مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 13 اگست2022ء) مظفر گڑھ پولیس نے جشن آزادی کےموقع پر پولیس نے سکیورٹی پلان جاری کر دیا ہے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ سید احمد نواز شاہ نےسکیورٹی پلان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ جشن آزادی کے پر مسرت موقع پرون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کی روک تھام کے لیئے جامع حکمت عملی بنائی گئی ہے۔
انہوں نے سرکل آفیسران اور ایس ایچ اوز کو کہا ہے کہ ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور آتش بازی انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بنتے ہیں۔ قانون شکنی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت ایکشن لیئے جائیں، ہوائی فائرنگ، آتش بازی اور کم عمر موٹر سائیکل سواروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں جشن آزادی کی تقریبات اور تفریحی مقامات پر عوام کو فول پروف سکیورٹی مہیا کی جائے گی سرکل آفیسران اپنے سرکل میں ہونے والی تقریبات کے پر امن انعقاد کے ذمہ دار ہوں گے۔