مظفر گڑھ: 2 سالہ معصوم عثمان کو قتل کرنے والی ماں انتقاماً اپنی ماں کے ہاتھوں قتل

مظفر گڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔11دسمبر۔2016ء) مظفر گڑھ میں 2 سالہ معصوم بچے کو قتل کرنے والی ماں کو انتقاماً اس کی اپنی ماں نے قتل کر دیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق ایس ایچ او رمضان شاہد کا کہنا ہے کہ خان گڑھ میں ماں نے بیٹی کو ڈنڈے اور پتھر مار کر قتل کر دیا۔خاتون جندن مائی کو شک تھا کہ اسکی بیٹی ساجدہ نے 2 سالہ نواسے کو قتل کیا ہے۔ ایس ایچ او کے مطابق پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر لیا ہے۔