Home / News / مظفر گڑھ: ٹرالر کی کار کو ٹکر سے چار افراد جاں بحق، ایک زخمی

مظفر گڑھ: ٹرالر کی کار کو ٹکر سے چار افراد جاں بحق، ایک زخمی

مظفر گڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17فروی 2015ء)مظفر گڑھ کے علاقے جتوئی میں ٹرالر کی کار کو ٹکر سے چار افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ تفصیلا ت کے مطا بق جتوئی کے قریب کراچی جانے والے ٹرالر نے سامنے سے آنے والی کار کو ٹکر مار دی۔حادثے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق اور دو افراد اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے جبکہ ایک شخص کو تشویشناک حالت کے باعث نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک نجی ٹی وی چینل کے مظفر گڑھ کے نما ئندے رانا عبدالمنان کا بھائی بھی شامل ہے ۔

Loading...
%d bloggers like this: