مظفر گڑھ میں جعلی پولیس مقابلہ، ڈی ایس پی ، 26 اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 13فروی 2015ء) مظفر گڑھ میں جعلی پولیس مقابلے میں ایک شخص کی ہلاکت پر ڈی ایس پی اور دو ایس ایچ اوز سمیت 26 پولیس اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا گذشتہ سال 13 نومبر کو مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں مبینہ پولیس مقابلے میں خضر گھلواں نامی شخص ہلاک ہوگیا تھالاہور ہائیکورٹ کے حکم پر واقعے کی جوڈیشل انکوائری ہوئی جس میں پولیس کو قصور وار قرار دیا گیا تھا۔لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر علی پور کے ڈی ایس پی تیمور درانی ،سی آئی اے کے انسپکٹر ریحان رسول ،اس وقت کے ایس ایچ او تھانہ سٹی محمد اسلم خان،سابق ایس ایچ اوتھانہ صدر چوہدری فیاض الحق ،ایک سب انسپکٹر اور ایک اے ایس ا?ئی سمیت26پولیس اہلکاروں کے خلاف قتل اور دیگر دفعات کے تحت تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرلیا گیا