Home / News / مظفر گڑھ میں4 افراد نے لڑکے کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

مظفر گڑھ میں4 افراد نے لڑکے کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 02 اکتوبر2020ء) مظفر گڑھ میں4 افراد نے لڑکے کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس کے مطابق مظفر گڑھ کے علاقے شمالی میں 4 افراد نے لڑکے سے اجتماعی زیادتی کی اور اس واقعہ کی ویڈیو بھی بنائی۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکے نے اپنے بیان میں بتایا کہ ملزمان نے زیادتی کی ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکیاں دیں اور بلیک میلنگ کرکے 7 ماہ تک زیادتی کرتے رہے۔پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکے کے بیان کی روشنی میں چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Loading...
%d bloggers like this: