بجلی چوروں کے خلاف سخت ترین آپریشن جاری ہے ،سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ

مظفر گڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 02 اکتوبر2020ء) : سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ انجینئرمہرنذر محمد ڈب نے کہا ہے کہ سرکل مظفرگڑھ میں بجلی چوروں کے خلاف خصوصی ٹیموں اورٹاسک فورسز کاسخت ترین آپریشن جاری ہے ماہ ستمبرمیں 288بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے سرکل مظفرگڑھ میں پکڑا گیا اور ان کو 295532یونٹ45 لاکھ89ہزارایک سو19 روپے جرمانہ کیا گیاہے اور156بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرکی درخواست بھی متعلقہ تھانوں میں درج کروائی گئی ہے۔

سپرنٹنڈنگ انجینئرنے کہاہے کہ میپکوسرکل مظفرگڑھ میں بجلی کی چوری روکنے کے لیے اقدامات مزیدسخت کئے جارہے ہیں اورسرکل مظفرگڑھ میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن بلاامتیاز جاری رہے گا اور بجلی چوروں سے کوئی رعائت نہیں کی جائے گی چاھے وہ کتنے ہی بااثرکیوں نہ ہوں۔سپرنٹنڈنگ انجینئرنے میپکوصارفین سے بھی کہاہے کہ بجلی چور ملک اور قوم کے ہی نہیں بلکہ میپکوصارفین کے بھی دشمن ہیں۔آو مل کر ان قومی مجرموں کا محاسبہ کریں اورصارفین میپکو سرکل مظفرگڑھ کی طرف سے بنائی گئی خصوصی ٹیموں اورٹاسک فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔