Breaking News
Home / News / مظفر گڑھ میں مسافر بس اور جیپ میں تصادم کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق ،ْ تین شدید زخمی

مظفر گڑھ میں مسافر بس اور جیپ میں تصادم کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق ،ْ تین شدید زخمی

مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 جولائی2017ء) مظفر گڑھ میں مسافر بس اور جیپ میں تصادم کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق جبکہ 3شدید زخمی ہوگئے۔جمعہ کو مظفر گڑھ میں نور کبڑا کے قریب ٹریفک حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈیرہ غازیخان سے ملتان جانیوالی جیپ مخالف سمت سے آنے والی مسافر بس سے جاٹکرائی۔حادثے کے نتیجے میں جیپ میں سوار غلام محمد اور عمران نامی شخص سمیت 3افراد موقع پر جاں بحق اور ایک خاتون سمیت 3شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ڈاکٹرز کے مطابق زخمیوں میں شاہینہ بی بی اور زکااللہ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ،حادثہ جیب ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔
Loading...
%d bloggers like this: