مظفر گڑھ،مسافر بس اور جیپ میں تصادم،تین افراد جاںبحق، تین زخمی

مظفر گڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 جولائی2017ء) مظفرگڑھ میں ترکی ہسپتال کے قریب مسافر بس اور جیپ میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ریسکیو 1122کے مطابق مظفرگڑھ میں ترکی ہسپتال کے قریب نورکبڑا کے مقام پر ڈی جی خان روڈ پر ایک تیزرفتار مسافربس ڈیرہ غازی خان جارہی تھی۔اچانک مسافر بس نے ملتان کی طرف سے آنے والی جیپ کو ٹکرماردی جس کے نتیجے میں تین افراد31سالہ غلام محمد،32سالہ عمران اور نامعلوم شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ عبدالواحد،ذکا اللہ اور شاہین بی بی شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپرڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال مظفرڑگھ منتقل کردیاگیا۔پولیس تھانہ صدر نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی۔