Home / News / مظفر گڑھ میں ریلوے ملازم مال گاڑی سے گر کر جاں بحق

مظفر گڑھ میں ریلوے ملازم مال گاڑی سے گر کر جاں بحق

مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 جون2017ء) مظفر گڑھ میں ریلوے ملازم مال گاڑی سے گر کر جاں بحق ہو گیا۔اطلاعات کے مطابق مظفر گڑھ میں تھرمل پاورسٹیشن ریلوے یارڈ میں ملازمت کرنے والا محمد رمضان نامی شخص مال گاڑی سے گرکر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ریلوے ذرائع نے بتایا کہ محمد رمضان ریلوے میں شنٹنگ ماسٹر تھا جو اچانک گر کر شدید زخمی ہو گیا اور پھر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ محمد رمضان کی لاش ہسپتال منتقل کر تے ہوئے اس کے اہل خانہ کو بھی آگاہ کر دیا گیا ۔
Loading...
%d bloggers like this: