ریلوے ملازم مال گاڑی سے گرکر جاں بحق ،محمد رمضان شنٹنگ ماسٹر تھا

مظفر گڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 جون2017ء) ریلوے ملازم مال گاڑی سے گرکر جاں بحق ہوگیا،محمد رمضان ریلوے میں شنٹنگ ماسٹر تھا۔بدھ کو ریلوے زرایع کے مطابق تھرمل پاور اسٹیشن ریلوے یارڈ میں ریلوے ملازم مال گاڑی سے گرکر جاں بحق ہوگیا،جاں بحق محمد رمضان ریلوے میں شنٹنگ ماسٹر تھاجو اچانک گر کر شدید زخمی ہو گیا اور پھر موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔ محمد رمضان کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے اور اس کے اہل خانہ کو بھی آگاہ کر دیا گیا۔