Home / News / مظفر گڑھ :دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ، چار دہشتگرد ہلاک ، دو پولیس اہلکار زخمی

مظفر گڑھ :دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ، چار دہشتگرد ہلاک ، دو پولیس اہلکار زخمی

مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔13دسمبر 2014ء) مظفر گڑھ میں شہدائے کربلا کے چہلم پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ،  مقابلے میں چار دہشت گرد مارے گئے ، بھاری اسلحہ برآمد کرلیا گیا ۔ مظفر گڑھ میں پولیس نے شہدائے کربلا کے چہلم پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا ۔ پولیس نے گاؤں محمد موسیٰ کے قریب ایک ڈیرے پر چھاپہ مارا ۔کارروائی کے دوران ڈیرے میں چھپے دہشتگردوں نے اہلکاروں پر گولیاں برسا دیں ، پولیس کی جوابی فائرنگ سے چار دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔ گولیاں لگنے سے دو اہلکار بھی زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ واقعے میں دہشت گردوں کے چار ساتھی فرار بھی ہوگئے ۔ پولیس نے موقع سے راکٹ لانچر ، خودکش جیکٹ اور بھاری اسلحہ اپنے قبضے میں لے لیا ۔ پولیس کے مطابق دہشتگرد آج شہدائے کربلا کے چہلم پر ماتمی جلوسوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے ۔

Loading...
%d bloggers like this: